امریکہ کے 45 ویں صدر کے طور پر حلف لینے کے کچھ ہی گھنٹے بعد ڈونالڈ ٹرمپ
نے کل رات 'اوبامہ كیئر' کو کمزور کرنے کی سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے ایک
اہم حکم نامہ پر دستخط کئے اور سرکاری ایجنسیوں کو اس سے منسلک قوانین کو
ختم کرنے کی ہدایت دی۔ ٹرمپ حلف برداری کے فورا بعد اوول آفس گئے اور اپنا
عہدہ سنبھالتے ہوئے اس حکم نامہ پر دستخط کئے۔ اس نئے حکم کے تحت مسٹر
ٹرمپ نے یہ پیغام دیا کہ ان کی حکومت 'اوبامہ كيئر' نہیں بلکہ عام لوگوں کی
استطاعت کے مطابق 'ہیلتھ کیئر ایکٹ' کے نفاذ کے حق میں ہے۔ ٹرمپ انتخابی ریلیوں میں بھی 'اوبامہ كئير' پر تنقید کرتے آئے ہیں۔ اس حکم
کے مطابق ٹرمپ حکومت 'اوبامہ كیئر' قانون کو ہٹانے کی سمت
میں کام کرے گی۔
ٹرمپ کے فائل پر دستخط کرنے کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف رس
پریبس نے ایک میمورینڈم بھی فوری طور پر تمام سرکاری ایجنسیوں اور محکموں
کو بھیج دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس پر فی الحال روک رہیگی۔
'اوبامہ کیئر' کے تحت دو کروڑ امریکی ہیلتھ انشورنس کا فائدہ اٹھا رہے تھے۔
مسٹر ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ امریکہ کے لوگوں کو اوباما کیئر سے
بھی اچھی سہولت مہیا کرائیں گے۔ اوبامہ كیئر کے قانون کا مقصد قریب ان 15
فیصد امریکی عوام کو صحت بیمہ فراہم کرانا ہے جن کے پاس ایسے کسی صحت
انشورنس کی سہولت موجود نہیں ہے۔ وائٹ ہاؤس سے ٹرمپ کے اس حکم کے بارے میں
حالانکہ ابھی تفصیلات حاصل نہیں ہوپائی ہیں۔